Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، منگل، 18 نومبر 2025

کِتابِ مُقادّس

اَے مالِک خُداوند! میری آنکھیں تیری طرف ہیں۔ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ میری جان کو بیکس نہ چھوڑ۔

زبور 141‏:8

ایُّوب نے کہا:

لیکن مَیں جانتا ہُوں کہ میرا مخلصی دینے والا زِندہ ہے۔ اور آخِر کار وہ زمِین پر کھڑا ہو گا۔ اور اپنی کھال کے اِس طرح برباد ہو جانے کے بعد بھی مَیں اپنے اِس جِسم میں سے خُدا کو دیکُھوں گا۔

ایوب 19‏:25‏-26

زبور 141 (کِتابِ مُقادّس)

5 صادِق مُجھے مارے تو مہربانی ہو گی۔
وہ مُجھے تنبِیہ کرے تو گویا سر پر رَوغن ہو گا۔
میرا سر اِس سے اِنکار نہ کرے
کیونکہ اُن کی شرارت میں بھی مَیں دُعا کرتا رہُوں گا۔
6 اُن کے حاکِم چٹان کے کناروں پر سے گِرا دِئیے گئے ہیں
اور وہ میری باتیں سُنیں گے کیونکہ یہ شِیرِین ہیں۔
7 جَیسے کوئی ہل چلا کر زمِین کو توڑتا ہے
وَیسے ہی ہماری ہڈِّیاں پاتال کے مُنہ پر بِکھری پڑی ہیں۔
8 کیونکہ اَے مالِک خُداوند! میری آنکھیں تیری طرف ہیں۔
میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ میری جان کو بیکس نہ چھوڑ۔
9 مُجھے اُس پھندے سے جو انہوں نے میرے لِئے لگایا ہے
اور بدکرداروں کے دام سے بچا۔
10 شرِیر آپ اپنے جال میں پھنسیں
اور مَیں سلامت بچ نِکلُوں۔

Read more...(to top)

ایوب 19 (کِتابِ مُقادّس)

22 تُم کیوں خُدا کی طرح مُجھے ستاتے ہو۔
اور میرے گوشت پر قناعت نہیں کرتے؟
23 کاش کہ میری باتیں اب لِکھ لی جاتِیں!
کاش کہ وہ کِسی کِتاب میں قلم بند ہوتِیں!
24 کاش کہ وہ لوہے کے قلم اور سِیسے سے
ہمیشہ کے لِئے چٹان پر کندہ کی جاتِیں!
25 لیکن مَیں جانتا ہُوں کہ میرا مخلصی دینے والا
زِندہ ہے۔
اور آخِر کار وہ زمِین پر کھڑا ہو گا۔
26 اور اپنی کھال کے اِس طرح برباد ہو جانے کے
بعد بھی
مَیں اپنے اِس جِسم میں سے خُدا کو دیکُھوں گا۔
27 جِسے مَیں خُود دیکُھوں گا
اور میری ہی آنکھیں دیکھیں گی نہ کہ بیگانہ کی۔
میرے گُردے میرے اندر فنا ہو گئے ہیں۔
28 اگر تُم کہو ہم اُسے کَیسا کَیسا ستائیں گے!
حالانکہ اصلی بات مُجھ میں پائی گئی ہے
29 تو تُم تلوار سے ڈرو
کیونکہ قہر تلوار کی سزاؤں کو لاتا ہے
تاکہ تُم جان لو کہ اِنصاف ہو گا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

My eyes are toward you, O God, my Lord; in you I seek refuge; leave me not defenseless!

Psalm 141:8

Job said:

I know that my Redeemer lives, and at the last he will stand upon the earth. And after my skin has been thus destroyed, yet in my flesh I shall see God.

Job 19:25-26

زبور 141 (English Standard Version)

5 Let a righteous man strike me—it is a kindness;
let him rebuke me—it is oil for my head;
let my head not refuse it.
Yet my prayer is continually against their evil deeds.
6 When their judges are thrown over the cliff,
then they shall hear my words, for they are pleasant.
7 As when one plows and breaks up the earth,
so shall our bones be scattered at the mouth of Sheol.
8 But my eyes are toward you, O God, my Lord;
in you I seek refuge; leave me not defenseless!
9 Keep me from the trap that they have laid for me
and from the snares of evildoers!
10 Let the wicked fall into their own nets,
while I pass by safely.

Read more...(to top)

ایوب 19 (English Standard Version)

22 Why do you, like God, pursue me?
Why are you not satisfied with my flesh?
23 “Oh that my words were written!
Oh that they were inscribed in a book!
24 Oh that with an iron pen and lead
they were engraved in the rock forever!
25 For I know that my Redeemer lives,
and at the last he will stand upon the earth.
26 And after my skin has been thus destroyed,
yet in my flesh I shall see God,
27 whom I shall see for myself,
and my eyes shall behold, and not another.
My heart faints within me!
28 If you say, ‘How we will pursue him!’
and, ‘The root of the matter is found in him,’
29 be afraid of the sword,
for wrath brings the punishment of the sword,
that you may know there is a judgment.”

Read more...(to top)