Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، اتوار، 17 اگست 2025

کِتابِ مُقادّس

خُداوند میری قُوّت اور میرا گِیت ہے۔ وُہی میری نجات ہُؤا۔

زبور 118‏:14

یِسُوعؔ نے اُن سے کہا لیکن تُم مُجھے کیا کہتے ہو؟ پطرؔس نے جواب میں کہا کہ خُدا کا مسِیح۔

لوقا 9‏:20

زبور 118 (کِتابِ مُقادّس)

11 اُنہوں نے مُجھے گھیر لِیا۔ بیشک گھیر لِیا۔
مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔
12 اُنہوں نے شہد کی مکھِّیوں کی طرح مُجھے گھیر لِیا۔ وہ
کانٹوں کی آگ کی طرح بُجھ گئے۔
مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔
13 تُو نے مُجھے زور سے دھکیل دِیا کہ گِر پڑُوں
لیکن خُداوند نے میری مدد کی۔
14 خُداوند میری قُوّت اور میرا گِیت ہے۔
وُہی میری نجات ہُؤا۔
15 صادِقوں کے خَیموں میں شادمانی اور نجات کی راگنی ہے۔
خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔
16 خُداوند کا دہنا ہاتھ بُلند ہُؤا ہے۔
خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔
17 مَیں مرُوں گا نہیں بلکہ جِیتا رہُوں گا
اور خُداوند کے کاموں کا بیان کرُوں گا۔

Read more...(to top)

لوقا 9 (کِتابِ مُقادّس)

17 اُنہوں نے کھایا اور سب سیر ہو گئے اور اُن کے بچے ہُوئے ٹُکڑوں کی بارہ ٹوکرِیاں اُٹھائی گئِیں۔
18 جب وہ تنہائی میں دُعا کر رہا تھا اور شاگِرد اُس کے پاس تھے تو اَیسا ہُؤا کہ اُس نے اُن سے پُوچھا کہ لوگ مُجھے کیا کہتے ہیں؟
19 اُنہوں نے جواب میں کہا یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا اور بعض ایلیّاؔہ کہتے ہیں اور بعض یہ کہ قدِیم نبِیوں میں سے کوئی جی اُٹھا ہے۔
20 اُس نے اُن سے کہا لیکن تُم مُجھے کیا کہتے ہو؟
پطرؔس نے جواب میں کہا کہ خُدا کا مسِیح۔
21 اُس نے اُن کو تاکِید کر کے حُکم دِیا کہ یہ کِسی سے نہ کہنا۔
22 اور کہا ضرُور ہے کہ اِبنِ آدمؔ بُہت دُکھ اُٹھائے اور بزُرگ اور سردار کاہِن اور فقِیہہ اُسے ردّ کریں اور وہ قتل کِیا جائے اور تِیسرے دِن جی اُٹھے۔
23 اور اُس نے سب سے کہا اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو اپنی خُودی سے اِنکار کرے اور ہر روز اپنی صلِیب اُٹھائے اور میرے پِیچھے ہو لے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

The Lord is my strength and my song; he has become my salvation.

Psalm 118:14

Jesus said to the disciples, “But who do you say that I am?” And Peter answered, “The Christ of God.”

Luke 9:20

زبور 118 (English Standard Version)

11 They surrounded me, surrounded me on every side;
in the name of the Lord I cut them off!
12 They surrounded me like bees;
they went out like a fire among thorns;
in the name of the Lord I cut them off!
13 I was pushed hard, so that I was falling,
but the Lord helped me.
14 The Lord is my strength and my song;
he has become my salvation.
15 Glad songs of salvation
are in the tents of the righteous:
“The right hand of the Lord does valiantly,
16 the right hand of the Lord exalts,
the right hand of the Lord does valiantly!”
17 I shall not die, but I shall live,
and recount the deeds of the Lord.

Read more...(to top)

لوقا 9 (English Standard Version)

17 And they all ate and were satisfied. And what was left over was picked up, twelve baskets of broken pieces.
18 Now it happened that as he was praying alone, the disciples were with him. And he asked them,
“Who do the crowds say that I am?”
19 And they answered, “John the Baptist. But others say, Elijah, and others, that one of the prophets of old has risen.”
20 Then he said to them,
“But who do you say that I am?”
And Peter answered, “The Christ of God.”
21 And he strictly charged and commanded them to tell this to no one,
22 saying,
“The Son of Man must suffer many things and be rejected by the elders and chief priests and scribes, and be killed, and on the third day be raised.”
23 And he said to all,
“If anyone would come after me, let him deny himself and take up his cross daily and follow me.

Read more...(to top)