Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، جمعرات، 13 نومبر 2025

کِتابِ مُقادّس

تُو نے مُصِیبت میں پُکارا اور مَیں نے تُجھے چُھڑایا۔

زبور 81‏:7

مَیں ہی یہوواؔہ ہُوں اور میرے سِوا کوئی بچانے والا نہیں۔

یسعیاہ 43‏:11

زبور 81 (کِتابِ مُقادّس)

4 کیونکہ یہ اِسرائیل کے لِئے آئِین
اور یعقُوب کے خُدا کا حُکم ہے۔
5 اِس کو اُس نے یُوسفؔ میں شہادت ٹھہرایا۔
جب وہ مُلکِ مِصرؔ کے خِلاف نِکلا
مَیں نے اُس کا کلام سُنا جِس کو مَیں جانتا نہ تھا۔
6 مَیں نے اُس کے کندھے پر سے بوجھ اُتار دِیا۔
اُس کے ہاتھ ٹوکری ڈھونے سے چُھوٹ گئے۔
7 تُو نے مُصِیبت میں پُکارا اور مَیں نے تُجھے چُھڑایا۔
مَیں نے رَعد کے پردہ میں سے تُجھے جواب دِیا۔
مَیں نے تُجھے مرِیبہ کے چشمہ پر آزمایا۔ (سِلاہ)
8 اَے میرے لوگو! سُنو۔ مَیں تُم کو آگاہ کرتا ہُوں۔
اَے اِسرائیل! کاش کہ تُو میری سُنتا!
9 تیرے درمیان کوئی غَیر معبُود نہ ہو
اور تُو کِسی غَیر معبُود کو سِجدہ نہ کرنا۔
10 خُداوند تیرا خُدا مَیں ہُوں
جو تُجھے مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا۔
تُو اپنا مُنہ خُوب کھول اور مَیں اُسے بھر دُوں گا۔

Read more...(to top)

یسعیاہ 43 (کِتابِ مُقادّس)

8 اُن اندھے لوگوں کو جو آنکھیں رکھتے ہیں
اور اُن بہروں کو جِن کے کان ہیں باہر لاؤ۔
9 تمام قَومیں فراہم کی جائیں اور سب اُمّتیں جمع ہوں۔
اُن کے درمِیان کَون ہے جو اُسے بیان کرے
یا ہم کو پِچھلی باتیں بتائے؟
وہ اپنے گواہوں کو لائیں تاکہ وہ سچّے ثابِت ہوں
اور لوگ سُنیں اور کہیں کہ یہ سچ ہے۔
10 خُداوند فرماتا ہے تُم میرے گواہ ہو
اور میرا خادِم بھی جِسے مَیں نے برگُزِیدہ کِیا
تاکہ تُم جانو اور مُجھ پر اِیمان لاؤ اور سمجھو کہ مَیں وُہی ہُوں۔
مُجھ سے پہلے کوئی خُدا نہ ہُؤا اور میرے بعد بھی کوئی نہ ہو گا۔
11 مَیں ہی یہوواؔہ ہُوں
اور میرے سِوا کوئی بچانے والا نہیں۔
12 مَیں نے اِعلان کِیا اور مَیں نے نجات بخشی
اور مَیں ہی نے ظاہِر کِیا جب تُم میں کوئی اجنبی معبُود نہ تھا۔
سو تُم میرے گواہ ہو خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُدا ہُوں۔
13 آج سے مَیں ہی ہُوں اور کوئی نہیں جو میرے ہاتھ سے چُھڑا سکے۔
مَیں کام کرُوں گا۔ کَون ہے جو اُسے رَدّ کر سکے؟
14 خُداوند تُمہارا نجات دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے
کہ تُمہاری خاطِر مَیں نے بابل پر خرُوج کرایا
اور مَیں اُن سب کو فراریوں کی حالت میں اور
کَسدیوں کو بھی جو اپنے جہازوں میں للکارتے تھے لے آؤُں گا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

In distress you called, and I delivered you.

Psalm 81:7

I, I am the Lord, and besides me there is no savior.

Isaiah 43:11

زبور 81 (English Standard Version)

4 For it is a statute for Israel,
a rule of the God of Jacob.
5 He made it a decree in Joseph
when he went out over the land of Egypt.
I hear a language I had not known:
6 “I relieved your shoulder of the burden;
your hands were freed from the basket.
7 In distress you called, and I delivered you;
I answered you in the secret place of thunder;
I tested you at the waters of Meribah.
8 Hear, O my people, while I admonish you!
O Israel, if you would but listen to me!
9 There shall be no strange god among you;
you shall not bow down to a foreign god.
10 I am the Lord your God,
who brought you up out of the land of Egypt.
Open your mouth wide, and I will fill it.

Read more...(to top)

یسعیاہ 43 (English Standard Version)

8 Bring out the people who are blind, yet have eyes,
who are deaf, yet have ears!
9 All the nations gather together,
and the peoples assemble.
Who among them can declare this,
and show us the former things?
Let them bring their witnesses to prove them right,
and let them hear and say, It is true.
10 “You are my witnesses,” declares the Lord,
“and my servant whom I have chosen,
that you may know and believe me
and understand that I am he.
Before me no god was formed,
nor shall there be any after me.
11 I, I am the Lord,
and besides me there is no savior.
12 I declared and saved and proclaimed,
when there was no strange god among you;
and you are my witnesses,” declares the Lord, “and I am God.
13 Also henceforth I am he;
there is none who can deliver from my hand;
I work, and who can turn it back?”
14 Thus says the Lord,
your Redeemer, the Holy One of Israel:
“For your sake I send to Babylon
and bring them all down as fugitives,
even the Chaldeans, in the ships in which they rejoice.

Read more...(to top)