Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، ہفتہ، 27 ستمبر 2025

کِتابِ مُقادّس

یِسُوع نے شاگردوں سے کہا:

وہ آ کر دُنیا کو گُناہ اور راست بازی اور عدالت کے بارے میں قصُوروار ٹھہرائے گا۔

یوحنا 16‏:8

پطرؔس نے یہودیوں سے کہا:

تَوبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گُناہوں کی مُعافی کے لِئے یِسُوعؔ مسِیح کے نام پر بپتِسمہ لے تو تُم رُوحُ القُدس اِنعام میں پاؤ گے۔

اعمال 2‏:38

یوحنا 16 (کِتابِ مُقادّس)

5 مگر اب مَیں اپنے بھیجنے والے کے پاس جاتا ہُوں اور تُم میں سے کوئی مُجھ سے نہیں پُوچھتا کہ تُو کہاں جاتا ہے؟
6 بلکہ اِس لِئے کہ مَیں نے یہ باتیں تُم سے کہِیں تُمہارا دِل غم سے بھر گیا۔
7 لیکن مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ میرا جانا تُمہارے لِئے فائِدہ مند ہے کیونکہ اگر مَیں نہ جاؤں تو وہ مددگار تُمہارے پاس نہ آئے گا لیکن اگر جاؤں گا تو اُسے تُمہارے پاس بھیج دُوں گا۔
8 اور وہ آ کر دُنیا کو گُناہ اور راست بازی اور عدالت کے بارے میں قصُوروار ٹھہرائے گا۔
9 گُناہ کے بارے میں اِس لِئے کہ وہ مُجھ پر اِیمان نہیں لاتے۔
10 راست بازی کے بارے میں اِس لِئے کہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں اور تُم مُجھے پِھر نہ دیکھو گے۔
11 عدالت کے بارے میں اِس لِئے کہ دُنیا کا سردار مُجرِم ٹھہرایا گیا ہے۔

Read more...(to top)

اعمال 2 (کِتابِ مُقادّس)

35 جب تک مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں تَلے کی
چَوکی نہ کر دُوں۔
36 پس اِسرائیلؔ کا سارا گھرانا یقِین جان لے کہ خُدا نے اُسی یِسُوعؔ کو جِسے تُم نے مصلُوب کِیا خُداوند بھی کِیا اور مسِیح بھی۔
37 جب اُنہوں نے یہ سُنا تو اُن کے دِلوں پر چوٹ لگی اور پطرؔس اور باقی رسُولوں سے کہا کہ اَے بھائِیو! ہم کیا کریں؟
38 پطرؔس نے اُن سے کہا کہ تَوبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گُناہوں کی مُعافی کے لِئے یِسُوعؔ مسِیح کے نام پر بپتِسمہ لے تو تُم رُوحُ القُدس اِنعام میں پاؤ گے۔
39 اِس لِئے کہ یہ وعدہ تُم اور تُمہاری اَولاد اور اُن سب دُور کے لوگوں سے بھی ہے جِن کو خُداوند ہمارا خُدا اپنے پاس بُلائے گا۔
40 اور اُس نے اَور بُہت سی باتیں جتا جتا کر اُنہیں یہ نصِیحت کی کہ اپنے آپ کو اِس ٹیڑھی قَوم سے بچاؤ۔
41 پس جِن لوگوں نے اُس کا کلام قبُول کِیا اُنہوں نے بپتِسمہ لِیا اور اُسی روز تِین ہزار آدمِیوں کے قرِیب اُن میں مِل گئے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Jesus said to his disciples:

When the Helper comes, he will convict the world concerning sin and righteousness and judgment.

John 16:8

Peter said to the Jews:

Repent and be baptized every one of you in the name of Jesus Christ for the forgiveness of your sins, and you will receive the gift of the Holy Spirit.

Acts 2:38

یوحنا 16 (English Standard Version)

5 But now I am going to him who sent me, and none of you asks me, ‘Where are you going?’
6 But because I have said these things to you, sorrow has filled your heart.
7 Nevertheless, I tell you the truth: it is to your advantage that I go away, for if I do not go away, the Helper will not come to you. But if I go, I will send him to you.
8 And when he comes, he will convict the world concerning sin and righteousness and judgment:
9 concerning sin, because they do not believe in me;
10 concerning righteousness, because I go to the Father, and you will see me no longer;
11 concerning judgment, because the ruler of this world is judged.

Read more...(to top)

اعمال 2 (English Standard Version)

35 until I make your enemies your footstool.’
36 Let all the house of Israel therefore know for certain that God has made him both Lord and Christ, this Jesus whom you crucified.”
37 Now when they heard this they were cut to the heart, and said to Peter and the rest of the apostles, “Brothers, what shall we do?”
38 And Peter said to them, “Repent and be baptized every one of you in the name of Jesus Christ for the forgiveness of your sins, and you will receive the gift of the Holy Spirit.
39 For the promise is for you and for your children and for all who are far off, everyone whom the Lord our God calls to himself.”
40 And with many other words he bore witness and continued to exhort them, saying, “Save yourselves from this crooked generation.”
41 So those who received his word were baptized, and there were added that day about three thousand souls.

Read more...(to top)