Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، اتوار، 28 ستمبر 2025

کِتابِ مُقادّس

خُداوند اُن کی قُوّت ہے۔

زبور 28‏:8

یِسُوعؔ نے پطرس سے کہا:

مگر جب تُو بُوڑھا ہو گا تو اپنے ہاتھ لمبے کرے گا اور دُوسرا شخص تیری کمر باندھے گا اور جہاں تُو نہ چاہے گا وہاں تُجھے لے جائے گا۔

یوحنا 21‏:18

زبور 28 (کِتابِ مُقادّس)

5 وہ خُداوند کے کاموں
اور اُس کی دست کاری پر دِھیان نہیں کرتے۔
اِس لِئے وہ اُن کو گِرا دے گا اور پِھر نہیں
اُٹھائے گا۔
6 خُداوند مُبارک ہو۔
اِس لِئے کہ اُس نے میری مِنّت کی آواز سُن لی۔
7 خُداوند میری قُوّت اور میری سِپر ہے۔
میرے دِل نے اُس پر توکُّل کِیا ہے اور مُجھے مدد
مِلی ہے
اِسی لِئے میرا دِل نہایت شادمان ہے
اور مَیں گِیت گا کر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔
8 خُداوند اُن کی قُوّت ہے۔
وہ اپنے ممسُوح کے لِئے نجات کا قلعہ ہے۔
9 اپنی اُمّت کو بچا اور اپنی مِیراث کو برکت دے۔
اُن کی پاسبانی کر اور اُن کو ہمیشہ تک سنبھالے رہ۔

Read more...(to top)

یوحنا 21 (کِتابِ مُقادّس)

15 اور جب کھانا کھا چُکے تو یِسُوعؔ نے شمعُوؔن پطرس سے کہا اَے شمعُوؔن یُوحنّا کے بیٹے کیا تُو اِن سے زِیادہ مُجھ سے مُحبّت رکھتا ہے؟
اُس نے اُس سے کہا ہاں خُداوند تُو تو جانتا ہی ہے کہ مَیں تُجھے عزِیز رکھتا ہُوں۔ اُس نے اُس سے کہا۔ تو میرے برّے چرا۔
16 اُس نے دوبارہ اُس سے پِھر کہا اَے شمعُون یُوحنّا کے بیٹے کیا تُو مُجھ سے مُحبّت رکھتا ہے؟
اُس نے کہا ہاں خُداوند تُو تو جانتا ہی ہے کہ مَیں تُجھ کو عزِیز رکھتا ہُوں۔ اُس نے اُس سے کہا تُو میری بھیڑوں کی گلّہ بانی کر۔
17 اُس نے تِیسری بار اُس سے کہا اَے شمعُوؔن یُوحنّا کے بیٹے کیا تُو مُجھے عزِیز رکھتا ہے؟
چُونکہ اُس نے تِیسری بار اُس سے کہا کیا تُو مُجھے عزِیز رکھتا ہے اِس سبب سے پطرؔس نے دِل گِیر ہو کر اُس سے کہا اَے خُداوند! تُو تو سب کُچھ جانتا ہے۔ تُجھے معلُوم ہی ہے کہ مَیں تُجھے عزِیز رکھتا ہُوں۔
یِسُوعؔ نے اُس سے کہا تو میری بھیڑیں چرا۔
18 مَیں تُجھ سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تُو جوان تھا تو آپ ہی اپنی کمر باندھتا تھا اور جہاں چاہتا تھا پِھرتا تھا مگر جب تُو بُوڑھا ہو گا تو اپنے ہاتھ لمبے کرے گا اور دُوسرا شخص تیری کمر باندھے گا اور جہاں تُو نہ چاہے گا وہاں تُجھے لے جائے گا۔
19 اُس نے اِن باتوں سے اِشارہ کر دِیا کہ وہ کِس طرح کی مَوت سے خُدا کا جلال ظاہِر کرے گا اور یہ کہہ کر اُس سے کہا میرے پِیچھے ہو لے۔
20 پطرؔس نے مُڑ کر اُس شاگِرد کو پِیچھے آتے دیکھا جِس سے یِسُوعؔ مُحبّت رکھتا تھا اور جِس نے شام کے کھانے کے وقت اُس کے سِینہ کا سہارا لے کر پُوچھا تھا کہ اَے خُداوند تیرا پکڑوانے والا کَون ہے؟
21 پطرؔس نے اُسے دیکھ کر یِسُوعؔ سے کہا اَے خُداوند! اِس کا کیا حال ہو گا؟

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

The Lord is the strength of his people.

Psalm 28:8

Jesus said to Peter:

When you are old, you will stretch out your hands, and another will dress you and carry you where you do not want to go.

John 21:18

زبور 28 (English Standard Version)

5 Because they do not regard the works of the Lord
or the work of his hands,
he will tear them down and build them up no more.
6 Blessed be the Lord!
For he has heard the voice of my pleas for mercy.
7 The Lord is my strength and my shield;
in him my heart trusts, and I am helped;
my heart exults,
and with my song I give thanks to him.
8 The Lord is the strength of his people;
he is the saving refuge of his anointed.
9 Oh, save your people and bless your heritage!
Be their shepherd and carry them forever.

Read more...(to top)

یوحنا 21 (English Standard Version)

15 When they had finished breakfast, Jesus said to Simon Peter,
“Simon, son of John, do you love me more than these?”
He said to him, “Yes, Lord; you know that I love you.” He said to him,
“Feed my lambs.”
16 He said to him a second time,
“Simon, son of John, do you love me?”
He said to him, “Yes, Lord; you know that I love you.” He said to him,
“Tend my sheep.”
17 He said to him the third time,
“Simon, son of John, do you love me?”
Peter was grieved because he said to him the third time,
“Do you love me?”
and he said to him, “Lord, you know everything; you know that I love you.” Jesus said to him,
“Feed my sheep.
18 Truly, truly, I say to you, when you were young, you used to dress yourself and walk wherever you wanted, but when you are old, you will stretch out your hands, and another will dress you and carry you where you do not want to go.”
19 (This he said to show by what kind of death he was to glorify God.) And after saying this he said to him,
“Follow me.”
20 Peter turned and saw the disciple whom Jesus loved following them, the one who had been reclining at table close to him and had said, “Lord, who is it that is going to betray you?”
21 When Peter saw him, he said to Jesus, “Lord, what about this man?”

Read more...(to top)