Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، سوموار، 29 ستمبر 2025

کِتابِ مُقادّس

ہم خُداوند اپنے خُدا سے ڈریں جو پہلی اور پِچھلی برسات وقت پر بھیجتا ہے اور فصل کے مُقرّرہ ہفتوں کو ہمارے لِئے مَوجُود کر رکھتا ہے۔

یرمیاہ 5‏:24

اَے خُداوند! آسمان میں تیری شفقت ہے۔ تیری وفاداری افلاک تک بُلند ہے۔

زبور 36‏:5

یرمیاہ 5 (کِتابِ مُقادّس)

21 اب ذرا سُنو اَے نادان اور بے عقل لوگو جو آنکھیں رکھتے ہو پر دیکھتے نہیں۔ جو کان رکھتے ہو پر سُنتے نہیں۔
22 خُداوند فرماتا ہے کیا تُم مُجھ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تُم میرے حضُور میں تھرتھراؤ گے نہیں جِس نے ریت کو سمُندر کی حد پر ابدی حُکم سے قائِم کِیا کہ وہ اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہر چند اُس کی لہریں اُچھلتی ہیں تَو بھی غالِب نہیں آتِیں اور ہر چند شور کرتی ہیں تَو بھی اُس سے تجاوُز نہیں کر سکتِیں؟
23 لیکن اِن لوگوں کے دِل باغی اور سرکش ہیں۔ اِنہوں نے سرکشی کی اور دُور ہو گئے۔
24 اِنہوں نے اپنے دِل میں نہ کہا کہ ہم خُداوند اپنے خُدا سے ڈریں جو پہلی اور پِچھلی برسات وقت پر بھیجتا ہے اور فصل کے مُقرّرہ ہفتوں کو ہمارے لِئے مَوجُود کر رکھتا ہے۔
25 تُمہاری بدکرداری نے اِن چِیزوں کو تُم سے دُور کر دِیا اور تُمہارے گُناہوں نے اچّھی چِیزوں کو تُم سے باز رکھّا۔
26 کیونکہ میرے لوگوں میں شرِیر پائے جاتے ہیں۔ وہ پھندا لگانے والوں کی مانِند گھات میں بَیٹھتے ہیں۔ وہ جال پَھیلاتے اور آدمِیوں کو پکڑتے ہیں۔
27 جَیسے پِنجرا چِڑیوں سے بھرا ہو وَیسے ہی اُن کے گھر مکر سے پُر ہیں۔ پس وہ بڑے اور مال دار ہو گئے۔

Read more...(to top)

زبور 36 (کِتابِ مُقادّس)

2 کیونکہ وہ اپنے آپ کو اپنی نظر میں اِس خیال سے
تسلّی دیتا ہے
کہ اُس کی بدی نہ تو فاش ہو گی نہ مکرُوہ سمجھی
جائے گی۔
3 اُس کے مُنہ میں بدی اور فریب کی باتیں ہیں۔
وہ دانِش اور نیکی سے دست بردار ہو گیا ہے۔
4 وہ اپنے بِستر پر بدی کے منصُوبے باندھتا ہے۔
وہ اَیسی راہ اِختیار کرتا ہے جو اچھّی نہیں۔
وہ بدی سے نفرت نہیں کرتا۔
5 اَے خُداوند! آسمان میں تیری شفقت ہے۔
تیری وفاداری افلاک تک بُلند ہے۔
6 تیری صداقت خُدا کے پہاڑوں کی مانِند ہے
تیرے احکام نِہایت عمِیق ہیں۔
اَے خُداوند! تُو اِنسان اور حَیوان دونوں کو محفُوظ
رکھتا ہے۔
7 اَے خُدا! تیری شفقت کیا ہی بیش قِیمت ہے۔
بنی آدمؔ تیرے بازُوؤں کے سایہ میں پناہ
لیتے ہیں۔
8 وہ تیرے گھر کی نِعمتوں سے خُوب آسُودہ ہوں گے۔
تُو اُن کو اپنی خُوشنُودی کے دریا میں سے پِلائے گا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Let us fear the Lord our God, who gives the rain in its season, the autumn rain and the spring rain, and keeps for us the weeks appointed for the harvest.

Jeremiah 5:24

Your steadfast love, O Lord, extends to the heavens, your faithfulness to the clouds.

Psalm 36:5

یرمیاہ 5 (English Standard Version)

21 “Hear this, O foolish and senseless people,
who have eyes, but see not,
who have ears, but hear not.
22 Do you not fear me? declares the Lord.
Do you not tremble before me?
I placed the sand as the boundary for the sea,
a perpetual barrier that it cannot pass;
though the waves toss, they cannot prevail;
though they roar, they cannot pass over it.
23 But this people has a stubborn and rebellious heart;
they have turned aside and gone away.
24 They do not say in their hearts,
‘Let us fear the Lord our God,
who gives the rain in its season,
the autumn rain and the spring rain,
and keeps for us
the weeks appointed for the harvest.’
25 Your iniquities have turned these away,
and your sins have kept good from you.
26 For wicked men are found among my people;
they lurk like fowlers lying in wait.
They set a trap;
they catch men.
27 Like a cage full of birds,
their houses are full of deceit;
therefore they have become great and rich;

Read more...(to top)

زبور 36 (English Standard Version)

2 For he flatters himself in his own eyes
that his iniquity cannot be found out and hated.
3 The words of his mouth are trouble and deceit;
he has ceased to act wisely and do good.
4 He plots trouble while on his bed;
he sets himself in a way that is not good;
he does not reject evil.
5 Your steadfast love, O Lord, extends to the heavens,
your faithfulness to the clouds.
6 Your righteousness is like the mountains of God;
your judgments are like the great deep;
man and beast you save, O Lord.
7 How precious is your steadfast love, O God!
The children of mankind take refuge in the shadow of your wings.
8 They feast on the abundance of your house,
and you give them drink from the river of your delights.

Read more...(to top)