Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، منگل، 30 ستمبر 2025

کِتابِ مُقادّس

اُس وقت مَیں نے خُداوند کی آواز سُنی جِس نے فرمایا مَیں کِس کو بھیجُوں اور ہماری طرف سے کَون جائے گا؟ تب مَیں نے عرض کی مَیں حاضِر ہُوں مُجھے بھیج۔

یسعیاہ 6‏:8

خُداوند نے رات کو رویا میں پَولُس سے کہا خَوف نہ کر بلکہ کہے جا اور چُپ نہ رہ۔ اِس لِئے کہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اور کوئی شخص تُجھ پر حملہ کر کے ضَرر نہ پُہنچا سکے گا کیونکہ اِس شہر میں میرے بُہت سے لوگ ہیں۔

اعمال 18‏:9‏-10

یسعیاہ 6 (کِتابِ مُقادّس)

5 تب مَیں بول اُٹھا کہ مُجھ پر افسوس! مَیں تو برباد ہُؤا! کیونکہ میرے ہونٹ ناپاک ہیں اور نِجس لب لوگوں میں بستا ہُوں کیونکہ میری آنکھوں نے بادشاہ ربُّ الافواج کو دیکھا۔
6 اُس وقت سرافِیم میں سے ایک سُلگا ہُؤا کوئلہ جو اُس نے دست پناہ سے مذبح پر سے اُٹھا لِیا اپنے ہاتھ میں لے کر اُڑتا ہُؤا میرے پاس آیا۔
7 اور اُس سے میرے مُنہ کو چُھؤا اور کہا دیکھ اِس نے تیرے لبوں کو چُھؤا۔ پس تیری بدکرداری دُور ہُوئی اور تیرے گُناہ کا کفّارہ ہو گیا۔
8 اُس وقت مَیں نے خُداوند کی آواز سُنی جِس نے فرمایا مَیں کِس کو بھیجُوں اور ہماری طرف سے کَون جائے گا؟
تب مَیں نے عرض کی مَیں حاضِر ہُوں مُجھے بھیج۔
9 اور اُس نے فرمایا جا اور اِن لوگوں سے کہہ کہ تُم سُنا کرو پر سمجھو نہیں۔ تُم دیکھا کرو پر بُوجھو نہیں۔
10 تُو اِن لوگوں کے دِلوں کو چربا دے اور اُن کے کانوں کو بھاری کر اور اُن کی آنکھیں بند کر دے تا نہ ہو کہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور اپنے کانوں سے سُنیں اور اپنے دِلوں سے سمجھ لیں اور باز آئیں اور شِفا پائیں۔
11 تب مَیں نے کہا اَے خُداوند یہ کب تک؟
اُس نے جواب دِیا جب تک بستِیاں وِیران نہ ہوں اور کوئی بسنے والا نہ رہے اور گھر بے چراغ نہ ہوں اور زمِین سراسر اُجاڑنہ ہو جائے۔

Read more...(to top)

اعمال 18 (کِتابِ مُقادّس)

6 جب لوگ مُخالِفت کرنے اور کُفر بَکنے لگے تو اُس نے اپنے کپڑے جھاڑ کر اُن سے کہا تُمہارا خُون تُمہاری ہی گرَدن پر۔ مَیں پاک ہُوں۔ اب سے غَیر قَوموں کے پاس جاؤں گا۔
7 پس وہاں سے چلا گیا اور طِطُس یُوستُس نام ایک خُدا پرست کے گھر گیا جو عِبادت خانہ سے مِلا ہُؤا تھا۔
8 اور عِبادت خانہ کا سردار کرِسپُس اپنے تمام گھرانے سمیت خُداوند پر اِیمان لایا اور بُہت سے کُرِنتھی سُن کر اِیمان لائے اور بپتِسمہ لِیا۔
9 اور خُداوند نے رات کو رویا میں پَولُس سے کہا خَوف نہ کر بلکہ کہے جا اور چُپ نہ رہ۔
10 اِس لِئے کہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اور کوئی شخص تُجھ پر حملہ کر کے ضَرر نہ پُہنچا سکے گا کیونکہ اِس شہر میں میرے بُہت سے لوگ ہیں۔
11 پس وہ ڈیڑھ برس اُن میں رہ کر خُدا کا کلام سِکھاتا رہا۔
12 جب گلیّو اخیہ کا صُوبہ دار تھا یہُودی ایکا کر کے پَولُس پر چڑھ آئے اور اُسے عدالت میں لے جا کر۔
13 کہنے لگے کہ یہ شخص لوگوں کو ترغِیب دیتا ہے کہ شرِیعت کے برخِلاف خُدا کی پرستِش کریں۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

I heard the voice of the Lord saying, Whom shall I send, and who will go for us? Then I said, Here am I! Send me.

Isaiah 6:8

The Lord said to Paul one night in a vision, Do not be afraid, but go on speaking and do not be silent, for I am with you, and no one will attack you to harm you, for I have many in this city who are my people.

Acts 18:9-10

یسعیاہ 6 (English Standard Version)

5 And I said: “Woe is me! For I am lost; for I am a man of unclean lips, and I dwell in the midst of a people of unclean lips; for my eyes have seen the King, the Lord of hosts!”
6 Then one of the seraphim flew to me, having in his hand a burning coal that he had taken with tongs from the altar.
7 And he touched my mouth and said: “Behold, this has touched your lips; your guilt is taken away, and your sin atoned for.”
8 And I heard the voice of the Lord saying, “Whom shall I send, and who will go for us?” Then I said, “Here am I! Send me.”
9 And he said, “Go, and say to this people:
“‘Keep on hearing, but do not understand;
keep on seeing, but do not perceive.’
10 Make the heart of this people dull,
and their ears heavy,
and blind their eyes;
lest they see with their eyes,
and hear with their ears,
and understand with their hearts,
and turn and be healed.”
11 Then I said, “How long, O Lord?”
And he said:
“Until cities lie waste
without inhabitant,
and houses without people,
and the land is a desolate waste,

Read more...(to top)

اعمال 18 (English Standard Version)

6 And when they opposed and reviled him, he shook out his garments and said to them, “Your blood be on your own heads! I am innocent. From now on I will go to the Gentiles.”
7 And he left there and went to the house of a man named Titius Justus, a worshiper of God. His house was next door to the synagogue.
8 Crispus, the ruler of the synagogue, believed in the Lord, together with his entire household. And many of the Corinthians hearing Paul believed and were baptized.
9 And the Lord said to Paul one night in a vision,
“Do not be afraid, but go on speaking and do not be silent,
10 for I am with you, and no one will attack you to harm you, for I have many in this city who are my people.”
11 And he stayed a year and six months, teaching the word of God among them.
12 But when Gallio was proconsul of Achaia, the Jews made a united attack on Paul and brought him before the tribunal,
13 saying, “This man is persuading people to worship God contrary to the law.”

Read more...(to top)